منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بچوں کو جیلوں میں ڈالنے کا منصوبہ دہشت گرد قرار دے کر کیا کیا جائے گا؟ عالم اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے آئے روز نئے سفاکانہ قوانین کی منظوری کے حربے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے، جس کی رو سے 14 سال کی عمر کے فلسطینی بچوں کو’دہشت گرد‘ قرار دے کر انہیں طویل المیعاد قید کی سزائیں دی جا سکیں گی۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے ’اب چھوٹے بچے بھی دہشت گردی کے الزام میں جیل جائیں گے‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی دوسری اور تیسری رائے شماری کے تحت منظوری دی ہے۔ قانون کے تحت اسرائیلی عدالت کا کوئی بھی جج کسی بھی فلسطینی بچے کو جس کی عمر 14 سال ہو دہشت گردی کے جرم میں طویل قید کی سزا دینے مجاز قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ متنازعہ قانون رکن کنیسٹ عنات بارکو بے پیش کیا تھا جس پر پہلی، دوسری اور تیسری رائے شماری ہو چکی ہے۔ اس قانون کے تحت قرار دیا گیا ہے کہ عدالت 14 سال کے فلسطینی بچے کو بھی دہشت گردی کے الزام میں طویل المیعاد قید کی سزا سنا سکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی بچوں کے لیے ظالمانہ قانون کی منظوری پر اسرائیلی حلقوں میں مثبت ردعمل سامنے ا?یا ہے اور سوشل میڈیا پر یہودیوں نے اس فیصلے کی تحسین کی ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے صہیونی ریاست کے کالے قانون کو بچوں کے حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…