اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس ایئرلائنز کے ایک طیارے کو آگ لگنے کے باعث ہر طرف دھواں پھیل گیا۔طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ سے آرہا تھا اور دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی۔ادھر ایمریٹس ایئرلائنز نے جاری کردہ بیان میں حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کے ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 12:45 پر پیش آیا۔طیارے میں سوار تمام مسافرمحفوظ ہیں البتہ حادثے کے بعد دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔طیارے میں آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔