ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے اشتعال انگیز مؤقف اختیار کر کے چین کی حکومت دونوں ممالک کے مابین غیر دانستہ طور پر کشیدگی کا باعث بن رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ چین کی طرف سے ان متنازعہ پانیوں کے بارے میں اس کی ’جارحانہ پالیسی‘ علاقائی سطح پر تناؤ کا باعث بن رہی ہے۔ جاپان کے علاوہ فلپائن، ویت نام اور ملائیشیا بھی بحیرہ جنوبی چین کے کچھ حصوں پر اپنا حق جتاتے ہیں، چین اس سمندر پر حق جتاتا ہے جبکہ اس نے وہاں اپنی عسکری موجودگی بھی بڑھا دی ہے۔