لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے مذاق مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘پر داعش کی سرخیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایسٹ مڈیلنڈز ریجن کے علاقے ڈربی شائر میں رہائش پذیر تین بھائیوں باسط،عمر اور رضا صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر مذاق کے طور پر داعش کے حلیے میں ملبوس اپنی تصویر ’’آئی ایس آئی ایس کاٹریننگ ڈے ، دیکھو ہم کتنے خوش نظر آرہے ہیں‘‘ کی سرخی کے ساتھ پوسٹ کی تھی جس پر پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ بھی کی ۔ڈربی شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر داعش کے حلیے والی تصویر کے حوالے سے ایک شہری نے ہم سے رابطہ کیا تھا جس پر ہم نے تصویر کا جائزہ لیا ہے اور تصویر کے ساتھ جاری داعش کی سرخی کے حوالے سے یقین ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاکستانی نژاد صدیقی برادرز اپنے والد سمیت برطانیہ میں معروف رئیلٹی ٹی وی شو ’’گوگل بکس ‘‘ کے سٹار ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے مذاق مہنگا پڑ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































