لندن(این این آئی) اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ برنارڈ ہوگن ہوو نے کہاہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے مگرپھر بھی برطانیہ میں مقیم لاکھوں مسلمانوں کو اس طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا نہیں جیسا انھیں دیگر یورپی ممالک میں درپیش ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ برنارڈ ہوگن ہوونے ایک بیان میں کہی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ برنارڈ ہوگن ہوو نے کہا کہ یورپ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس سے نمٹنے کیلیے بڑے پیمانے پر اقدام کیے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں دہشت گردی کا نمایاں واقع مئی 2013 میں پیش آیا جب لندن کے جنوب مشرقی علاقے وول وچ میں ایک فوجی کو قتل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد یورپ کے دیگر ممالک میں حالیہ عرصے کے دوران پیش آنے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد برطانوی شہریوں کے خوف اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوا، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ وہ برطانوی شہریوں کو یہ یقین دہانی نہیں کرا سکتے کہ وہ ایسے خطرے سے مکمل طورپرمحفوظ ہیں لیکن کچھ باتیں مثبت بھی ہو رہی ہیں جن میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ برطانیہ میں مقیم لاکھوں مسلمانوں کو اس طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا نہیں جیسا انھیں دیگر یورپی ممالک میں درپیش ہے۔
برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا، سربراہ اسکاٹ لینڈ یارڈنے خطرناک انتباہ جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































