جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

روس پر بڑے حملے کرنے کا اعلان ہو گیا

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے مغربی ممالک کے بعد اب روس کو بھی سنگین دھمکی دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم کی طرف سے یوٹیوب پر 9منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنو پیوٹن! ہم روس آئیں گے اور تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں قتل کریں گے۔ویڈیو میں داعش کے شدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ائے ہمارے بھائیو! روس میں جہاد کرو، ان سے لڑو اور انہیں قتل کرو۔
ویڈیو میں یہ پیغام داعش کا ایک شدت پسند دیتا ہے جس نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔یہ ویڈیو ایک گاڑی میں کسی صحرائی علاقے میں سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں مسلح شدت پسندوں کو صحرا میں دوسری حفاظتی گاڑیوں اور خیموں پر حملے کرتے اور وہاں سے اسلحہ اٹھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے نیچے چلنے والی تحریر میں بتایا گیا ہے کہ یہ خیمے دراصل فوجی بیرک ہے جو عراقی شہر اکشت کے جنوب میں انٹرنیشنل روڈ پر واقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…