جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نژاد امریکی فوجی پر تنقیدکی تو ہیلریی کلنٹن نے جواب میں کیا کہا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی نڑاد امریکی فوجی پر تنقید مہنگی پڑگئی، متضاد بیانات کے بعد ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی نڑ اد مسلمان امریکی فوجی کے خاندان پر تنقید ان کی حریف کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔بیانات کے بعد کیے گئے سروے میں ہلیری کو 46 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد حمایت حاصل ہے۔پولز کے مطابق پچاس فیصد ووٹرز ہلیری کے بارے میں مثبت جبکہ چھتیس فیصد منفی رائے رکھتے ہیں۔ ادھر امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنے ایک حالیہ خطاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار اور اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیا ہے۔
ریاست پینسلوینیا میں ایک ہائی سکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کھانے والے برنی سینڈرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے کہا: ’انھوں (سینڈرز) نے شیطان کے ساتھ سودا کیا۔ وہ (ہلیری) شیطان ہیں۔‘رپبلکن امیدوار نے اس سے پہلے بھی سینڈرز کی ہلیری کلنٹن کی حمایت کو شیطان کے ساتھ معاہدے کے مترادف قرار دیا تھا۔ادھر امریکہ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ایک مسلم فوجی کی والدہ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرم کا ذہنی توازشن درست نہیں۔‎



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…