اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سیکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی سفارتخانے نے بھی مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لیے تاحال کسی قسم کے اقدام نہیں کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی اوجر کمپنی کے سیکڑوں پاکستانی کارکن ان دنوں انتہائی کسمپری کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ کمپنی کے بعض ملازمین کا کہنا تھاکہ انھیں گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ کمپنی نے دمام، جدہ اور ریاض میں موجود کیمپوں میں اپنے میس بھی بند کر دیے ہیں جس سے کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔
پاکستانی شہریوں کا کہنا تھاکہ انھیں گزشتہ 4 دن سے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی مشکلات درپیش ہیں اور فاقہ کشی پر بھی مجبور ہو چکے ہیں۔ کمپنی نے ان کی تمام سفری دستاویزات بھی ضبط کر رکھی ہیں ان کے ساتھ ساتھ اقامے بھی ختم ہو چکے ہیں جس کے باعث اپنے کیمپوں سے باہر بھی باہر نہیں جا سکتے ہیں جبکہ کیمپ میں بھی اشیائے ضرورت دستیاب نہیں ہیں۔ اگرفوری طور پر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اقدام نہ کیے تو کوئی بڑا انسانی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ان پاکستانیوں کا کہنا تھاکہ انھوں نے متعدد بار پاکستانی سفارتخانے کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن سفارتخانے کی جانب سے محض تسلیاں دی جا رہی ہیں، عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے اور سعودی حکومت بھی اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی۔ پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں اس مشکل سے نجات دلائیں۔
سعودی عرب کا پاکستانیوں کیساتھ ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں