دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب ایلچی رمزی عزالدین رمزی نے شامی حکومت کو اگست کے آخر میں حزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اس پر شامی حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رمزی نے دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور ان کے نائب فیصل مقداد سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔بعد میں انھوں نے بتایا کہ میں نے وزیر خارجہ اور ان کے نائب کو خصوصی ایلچی برائے شام اسٹافن ڈی مستورا کے اگست کے آخر میں شامی فریقوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات منعقد کروانے کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ میں نے وزیر خارجہ کو یہ وضاحت کی ہے کہ ہم سیاسی انتقال اقتدار کے عمل کو مذاکرات میں کیسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پہلے ہی اس کو قابل اعتبار قرار دے کر اس کی توثیق کر چکی ہے اور ہم نے اسی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ولید المعلم نے ان مذاکرات کے انعقاد کی صورت میں ان میں شامی حکومت کی شرکت کے ارادے کا اظہار کیا ہے”۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی کہا ہے کہ شامی حکومت کسی پیشگی شرط کے بغیر شامی فریقوں کے درمیان ان مذاکرات میں شرکت کو تیار ہے اور ان میں کوئی غیرملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی شامی حکومت کو نئے امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































