آسٹن (آئی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسلح شخص نے2 مقامات پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ خاتون ہلاک اور متعد د افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسلح شخص نے2 مقامات پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ خاتون ہلاک ہوگئے ۔حکام کاکہنا ہے ک علاقے میں کئی مقامات پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف مقامات سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے فائرنگ کے بعد مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو مقامات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے مگر گولیاں چلانے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ فائرنگ کا واقعہ دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا ۔