بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں میں شدید سیلاب اور طوفان کی پیش گوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں منیلا کی جانب سے ہونے والے طوفان کی شدت 510میٹر فی گھنٹہ تھی اور آئندہ دو دنوں میں آنے والے طوفان کی رفتار38سے45میٹر فی سیکنڈ ہو سکتی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تبت کے خود مختار علاقے اور صوبہ سیچوان میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔