انقرہ (این این آئی)ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کیخلاف دو اہم جنرلز کے اقدام نے سب کو حیران کردیا،ترکی کے دو اعلی فوجی افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق جنرل احسان اویار اور جنرل کامل باش اوغلو نے جمعہ کو سپریم ملٹری کونسل کے اجلاس سے قبل اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے مذکورہ دونوں افسران نے فوج سے ہزاروں کی تعداد میں اہلکاروں اور افسروں کی برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ۔