بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عازمین حج پر آٹا‘چینی‘گھی سمیت متعدداشیاء سعودی عرب ساتھ لے جانے پر پابندی،تفصیلات جاری

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)سعودی وزارت حج نے خبر دار کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات لے کر جانے کی سزا موت ہے ۔ عازمین حج کو کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیاء مثلاً آٹا‘چینی‘گھی ‘ستو‘اسپغول وغیرہ اور روز مرہ استعمال کی دیگر چیزیں مثلاً صابن ‘ٹوتھ پیسٹ ‘شیمپو ‘پاؤڈر ‘تیل ‘جوشاندہ اور سگریٹ وغیرہ بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ۔ اس کے علاوہ ڈیٹول ، گلوکوز ، جوشاندہ ، پھکی ، چورن اور شربت وغیرہ لے جانا بھی منع ہے ۔ ادویات استعمال کرنے والے خواتین و حضرات مستند ڈاکٹر کے لیٹر پیڈ پر لکھا ہوا نسخہ ہمرا ہ لاکر حاجی کیمپ سے ادویات پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر سیل کرواکے مہر لگوائیں ۔ یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات ہمراہ لے جانے کی اجازت نہیں ۔عازمین حج کے سامان کی پڑتال کے لئے ائر پورٹوں پر محکمہ انسدادِ منشیات کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جو سامان کی مکمل چھان بین کے بعد ہی سامان جہاز میں بک کروانے کی اجازت دیتا ہے ۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی اجنبی سے کوئی چیز نہ لیں اورکسی دوسرے مسافر کے سامان کی ذمہ داری قبول نہ کریں ۔خوشگوار سفر حج کے لئے سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کر یں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…