بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کا اسرائیل بارے ایسا بیان، مسلمانوں خوش ، دنیا پریشان

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے اسرائیلی حکومت کے مشرقی یروشلم میں سینکڑوں نئے مکانات تعمیر کرنے کے حالیہ منصوبے کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ س متنازعہ علاقے میں نئی یہودی آبادی کاری سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کِربی نے اس پیش رفت پر واشنگٹن کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسی خبروں پر تشویش رکھتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت نے مشرقی یروشلم میں نئے مکانات کی تعمیر کے حوالے سے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔کِربی نے کہا کہ پیر کے دن بھی گیلو کی یہودی بستی میں سات سو ستر رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا اور اسرائیلی حکومت کے یہ اقدامات قیام عمل کی خاطر تنازعے کے دو ریاستی حل کے منافی ہیں۔جان کربی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے اس طرح یہودی آباد کاری ’اشتعال انگیز اور غیر تعمیری‘ ہے۔ امریکا کے علاوہ فلسطینی رہنماؤں اور اقوام متحدہ نے بھی گیلو میں نئے مکانات کی تعمیر کے اس منصوبے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کے یہودی آبادکاری کے منصوبوں پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’عیر عمیم‘ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے نئے مکانات کی تعمیر کا یہ منصوبہ دراصل تین برس قبل منظور کیے گئے اس بڑے پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت بارہ سو نئے رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم اور مغربی اردن کے علاقے میں یہودی آبادکاری کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ایسے منصوبہ جات کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ فلسطینی ان مقبوضہ علاقوں کو مستقبل کی اپنی آزاد ریاست کا حصہ قرار دیتے ہیں۔امریکا، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ کے چار فریقی سفارت کار گروپ نے بھی اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں نئے مکانات کی تعمیر سے دو ریاستی حل کے امکان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اسرائیل نے سن 1967 میں مغربی اردن اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی مشرقی یروشلم کو مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتی ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین قیام امن کے سلسلے میں یروشلم کا معاملہ انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار چودہ سے اس معاملے کے باعث امن مذاکرات کا سلسلہ تعطل کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…