ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

داعش طیارے میں پہنچ گئی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

datetime 28  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی دبئی سے بھارت آنے والی پرواز کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے حق میں تقریر کرنے والے مسافر کی وجہ سے طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد جہاز کے عملے نے مسافر کو نیچے اترنے کا کہا تو وہ چھلانگ لگا کر کھانے کی ٹرالی پر چڑھ گیا جس پر انسداد دہشتگردی سکواڈ نے اسے حراست میں لے لیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کی پرواز 6E۔89 دبئی سے جنوب مغربی بھارت کے شہر کیرالہ جارہی تھی کہ طیارے کو اس وقت ممبئی میں ہنگامی لینڈ نگ کرنا پڑ گئی جب ایک مسافر آپے سے باہر ہوگیا۔ مسافر نے پہلے شدت پسند تنظیم داعش کے حق میں تقریر کی جس کے بعد اس نے ساتھی مسافروں سے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔
مسافر کی جانب سے ناروا رویے کے باعث پرواز کو فوری طور پر ممبئی کے ایئر پورٹ کی طرف موڑ لیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد عملے نے جب مسافر کو نیچے اترنے کا کہا تو وہ چھلانگ مار کر کھانے کی ٹرالی پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ مسافر کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر انڈین انسداد دہشتگردی سکواڈ کے اہلکاروں کو میدان میں آنا پڑا اور انہوں نے مسافر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ طیارے کو ڈیڑھ گھنٹے تک چیک کرنے کے بعد کلیئر کرکے اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…