اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پھگواڑا میں ہونے والے واقعہ سے لگتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں میں بی جے پی کی حکومت کے خلاف خوف کی فضا میں ایک نیااتحاد قائم ہونے کو ہے۔ اس واقعہ میں سکھ کمیونٹی کے لوگ اس وقت مسلمانوں کی حمایت میں تلواریں لے کر نکل آئے جب بھارتی تشدد پسند پارٹی شیو سینا نے مسلمانوں پر تشدد کرنا چاہا۔ سینا کے بدمعاش غنڈوں نے مسلمانوں کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کرنا چاہا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب امرناتھ یاترا میں بدنظمی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ایچ ٹی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے لوگ ایک یاد داشت جمع کروانے والے تھے کہ شیو سینا کو مسلمان تاجروں کو ہراساں کرنے سے باز رکھا جائے۔ پریشانی اس وقت بڑھی جب نماز ادا کی جا رہی تھی۔
شیو سینا کے کارکن مسجد کے باہر آکر پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں نعرے لگانا شروع ہو گئے۔ انہوں نے مسجد میں موجود لوگوں کو مقابلہ پر بھی اکسایا۔ لوگ مسجد سے باہر آئے اور سخت مکالموں کے بعد ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے لگے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکھ کمیونٹی کے کچھ لوگ تیز دھار والے آلات لے کر مسلمانوں کا دفاع کرنے نکل آئے۔ انہوں نے شیو سینا کے اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے شیو سینا کے کارکنوں کومسجد کی طرف جانے سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ پتھراؤ کا سلسلہ تقریبا 25 منٹ تک جاری رہا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ بعد میں پولیس نے دونوں اطراف سے کچھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
بھارت میں سکھوں نے مسلمانوں کیلئے ایسا کام کر دیا کہ سب کی آنکھیں پھیل گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں