واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی ) نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کمیٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام روس پر عائد کیا ہے ۔منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای میلز ہیک کر لئے جانے کی نوعیت اور دائرہ کار بارے تحقیقات جاری ہیں ۔ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ دونوں نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے مابین سائیبر سیکیورٹی تشویشناک مسئلہ رہی ہے ۔ دریں اثناء روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے لاؤس میں امریکی اپنے ہم منصب جان کیری سے ملاقات سے قبل کہا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی کی انتخابی مہم درہم برہم کرنے والی ای میلز کی ہیکنگ کا روس پر الزام غلط ہے اور روس ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے ۔