نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا نوازشریف کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، نوازشریف نے برہان وانی کو شہید بنانے کی کوشش کی کیا وہ نہیں جانتے کہ برہان وانی دہشتگرد تنظیم حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا ؟ برہان وانی کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ متعدد سیکورٹی اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل کا ذمہ دار تھا، پاکستان جماعت الدعوۃ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے کشمیر میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے جس سے خطے میں دہشتگردی بڑ رہی ہے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقومی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ مظفر آباد کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ ادھورا رہے گا۔ نوازشریف نے برہان وانی کو شہید بنانے کی کوشش کی کیا وہ نہیں جانتے کہ برہان وانی دہشتگرد تنظیم حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا ؟ کیا وہ نہیں جانتے تھے کہ برہان وانی کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ متعدد سیکورٹی اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل کا ذمہ دار تھا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو اپنے شہریوں پر ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہماری بہادر نظم وضبط والی پولیس اور فوج کے بارے میں بات کرے۔ہماری سیکورٹی ایجنسیوں نے کئی دفعہ بہت زیادہ مشکل حالات میں بھی اپنے ہم وطنوں کیلئے احترام اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے گزشتہ کئی روز کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 1700 سے زائد بھارتی سیکورٹی زخمی ہوچکے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا،پڑوسی ملک کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے خطرناک خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی بھی حقیقت نہیں بنے گا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان جماعت الدعوۃ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے کشمیر میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے جس سے خطے میں دہشتگردی بڑ رہی ہے۔پاکستان ایک ایسے علاقے جو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے میں حافظ سعید اور دیگر دہشتگردوں کے ذریعے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے جمعہ کو مظفر آباد کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان ،مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج وزیراعظم نوازشریف پر برس پڑیں،سنگین الزامات عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































