جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بڑی کارروائی،سنگین ترین الزام میں ایک گرفتار

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کو نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ساتھ مل کر سی ووڈز کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسلامک ریسرچ سینٹر کے رکن ارشد قریشی کو مبینہ طور پر نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ۔ دوسری جانب اسلامک ریسرچ سینٹر کے ترجمان نے واقعے پر کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔پولیس نے ارشد قریشی کو بیلاپور مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں سے ان کو 4 روزہ راہدری ریمانڈ پر مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کیدارالحکومت ڈھاکا میں سفارتی علاقے میں واقع غیرملکی کیفے پر کئے جانے والے حملے کے الزام میں گرفتار 2 افراد نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت میں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ بنگلا دیش نے ڈاکٹرذاکر نائک کے پیس ٹی وی پر پابندی لگادی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…