ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے جنرل سکریٹریٹ نے جمعرات کے روز اس امر کی تردید کی ہے کہ اس نے پوکیمون گو گیم سے متعلق کوئی فتوی جاری کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئیٹر پر علماء کمیٹی کی جانب سے کیے گئے ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ الافتاء پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے حوالے سے جو مواد میڈیا میں گردش کر رہا ہے وہ فتوے کی مستقل کمیٹی کی جانب سے 1421 ہجری میں جاری ہونے والے ایک پرانے فتوے سے متعلق ہے۔سکریٹریٹ کے مطابق اس گیم کے نئے ورڑن کے حوالے سے نئے فتوی کی ضرورت ہے جو ابھی جاری نہیں ہوا۔