بھارت سے کشیدگی, چین میدان میں کود پڑا, بڑی تعداد میں ٹینک بارڈر پہنچ گئے

22  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ساتھ متنازع سرحد پر بھارت نے 100 ٹینک لگا دیئے، باہمی تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں چینی سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔غیرملکی اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج نے اپنے100 ٹینک لداخ میں متنازع چینی سرحد پر لگا تو دیئے ہیں مگر اس سے بھارت میں بڑھتی ہوئی چینی کمپنیوں کی سرمایا کاری متاثر ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کو جلد از جلد غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی کیونکہ ٹینکوں کی تعیناتی کی اطلاعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں کی بے اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینکوں تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دھمکی سے بچنا تھا تاہم اس کا زیادہ اثر ان چینی سرمایہ کارکمپنیوں پر ہو رہا ہے جو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ماہرین حیران ہیں ایک طرف بھارت چین کے ساتھ سرحد پر ٹینک تعینات کر رہا ہے اور دوسری چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی سخت کوششیں کر رہا ہے۔دوسری طرف چین نے بھی میدان میں کودنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے جارحانہ رویے کے بعد چین نے بھی اپنی فوج کو ریڈالرٹ کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…