گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں نچلی ذات کے لوگوں پر حملوں سے شروع ہونے والے فسادات میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے جواب میں پولیس پر شدید پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ نچلی ذات کے لوگوں پر یہ حملہ ریاست کے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے گائے کا تحفظ کرنے والی تنظیم کے کارکنوں نے کیا تھا۔ علاقے میں کشیدگی اْس وقت پھیل گئی تھی جب ایک ویڈیو میں مقامی دلت آبادی کو مردہ گائے کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔