طائف(نیوزڈیسک)ماں کاغم،سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں 46سالہ شخص اپنی والدہ کو لحد میں اتارتے ہوئے شدت غم سے روتے ہوئے قبر میں گرنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملا، مذکورہ شخص کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کردی ، معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص شدت غم کی وجہ سے بلڈ پریشر حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔