منیلا(این این آئی)فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین پر بیجنگ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ منیلا حکومت چین کے ایسے دعوؤں کو بھی رد کرتی ہے کہ ان متنازعہ سمندر پر چین کا حق ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی وزیر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایشیا یورپ میٹنگ کے دوران چین نے انہیں مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ بارہ جنوری کو دی ہیگ کی عدالت نے اس سمندر پر چین ملکیت کے تاریخی دعوے کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔