واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں مقیم ترک گولن تحریک کے باغی رہنماء فتح اللہ گولن نے پیر کے روز فتح اللہ گولن نے بغاوت کو ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ ان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے فتح اللہ گولن نے کہاکہ ان پر ترک بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام عائد کیے جارہے ہیں حالانکہ اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ ترکی اب جمہوری ملک نہیں رہا۔