جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فتح اللہ گولن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،ترکی کے مطالبے پر امریکہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس کے ترجمان ارنسٹ نے کہا ہے کہ تاحال ہمیں ترکی کی طرف سے باغی رہنماء فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی کا مطالبہ نہیں کیاگیا جبکہ کیاگیا تو ہم اس کا بغورجائزہ لیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو ارنسٹ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں گولین کی واپسی سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مطالبات پر ہم نے عام طور پر رائے عامہ کے سامنے بحث نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ گولین سے متعلق ترک حکومت کی طرف سے ہمیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اگر ایسی کوئی درخواست موصول ہوتی ہے تو ہم، 30 سال قبل امریکہ اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مجرمین کی واپسی اور سزا کے دو طرفہ معاہدے کے دائرہ کار میں اس کا جائزہ لیں گے۔ ارنسٹ نے کہا کہ واپسی کے فیصلے میں سب سے پہلے جرم کے مذکورہ معاہدے کے دائرہ کار میں ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا، بعد ازاں امریکہ کی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف ضروری دلائل کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا مشترکہ جائزہ لیں گی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان نے امریکہ کے گولین کو پناہ گاہ مہیا کرنے سے متعلق دعوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے اس وقت تک ہمیں واپسی کی کوئی طلب ہی موصول نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…