ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

باغی ترکش ایف سولہ طیاروں نے فضا میں پیٹرول کس ملک کے ایئرٹینکرز سے حاصل کیا؟ناقابل یقین انکشافات

datetime 18  جولائی  2016 |

انقرہ(نیوزڈیسک)باغی ترکش ایف سولہ طیاروں نے فضا میں پیٹرول کس ملک کے ایئرٹینکرز سے حاصل کیا؟ناقابل یقین انکشافات، ترکی میں بغاوت کے بعد باغیوں کے زیر استعمال طیاروں میں فضا میں ہی ایندھن بھرے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور اس کام میں مدد دینے والا کون تھا ، یہ سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر ایک نیا تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے ،تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انقرہ کے شمال مغرب میں واقع ایئر بیس باغیوں کے زیر استعمال رہا جہاں سے 15 پائلٹس نے ایف سولہ اڑائے ان طیاروں کو فضاء میں ہی ری فیولنگ امریکہ کے زیر استعمال ایئر بیس عنصرلیک سے کی گئی جہاں سے اڑنے والے ٹینکر نے باغیوں کی مدد کی۔یہ بات سامنے آنے پر ترک حکام نے عنصرلیک ایئر بیس بند کر دیا اور وہاں کے کمانڈر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکینز اوسترک سے تفتیش کی جا رہی ہے اوسترک اس وقت ہائی ملٹری کونسل کے رکن ہیں اور اگلے ماہ ریٹائرڈ ہو جانا تھا بغاوت کے دوسرے بڑے کردار ترک آرمی چیف کے قانونی مشیر کرنل محرم کوزی کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، کرنل کوزی فتح ا? گولن کی تحریک حزمت کے رکن رہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…