جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوجی بغاوت کے بعد امریکا اورترکی کے تعلقات کشیدہ،بات بڑھ گئی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ/واشنگٹن(این این آئی) ترکی اور امریکا کے تعلقات فوجی بغاوت کے بعد کشیدگی کا شکار ہیں کیونکہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے جس پرامریکا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرائے جانا قابل افسوس ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ترک ہم منصب مولود شاویش اوگلو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بغاوت کچلنے کے بعد ترک حکومت کی جانب سے امریکا کو مورد الزام ٹھہرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرائے جانا قابل افسوس ہے جب کہ اس قسم کے الزامات نیٹو کے 2 اہم رکن ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے ترکی میں جلد قیام امن اور حالات کے کنٹرول میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک عوام اور حکومت تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی بغاوت کی سازش کی تحقیقات کے دوران آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا ترکی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی تحقیقات میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے مگر امریکا کو فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث قرار دینے کے بیانات اور اشارے جھوٹ پر مبنی ہیں تاہم امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔واضح رہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنائے جانے کے بعد ترک حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ فوجی بغاوت کی سازش کو امریکا میں مقیم جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں جب کہ ترکی کے سینئروزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…