جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصری طیارے ایئر بس A.320 کی تباہی کے را ز سے پردہ اُٹھ گیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں 19 جون کو ایک مسافر بردار جہاز کے بحر روم کے جزیرہ کریت کے قریب گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ طیارے کے دونوں بلیک باکسز سے ملنے والی ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز آتش زدگی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری تحقیقاتی کمیشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے جہاز کے دونوں بلیک بکسز کی ریکارڈنگ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ’ایئر بس A.320‘ فرانس سے قاہرہ آتے ہوئے جزیرہ کریت کے قریب آتش زدگی کے باعث حاثے کا شکار ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم کا کا کہنا تھا کہ بلیک بکس میں کاک پٹ کی ریکارڈنگ میں ’آتش زدگی‘ کا لفظ سنا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال انیس جون کو مصر کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز شمالی مصری ساحلی علاقے اور جزیرہ کریت کے درمیان بحر احمرمیں کر گر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 40 مصری اور 15 فرانسیسی شہریوں سمیت 66 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔طیارہ حادثے کے حوالے سے مصرنے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا جس نے طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کرنے کے بعد ان کی ریکارڈنگ کی روشنی میں ایک نئی رپورٹ تیار کی ہے۔ قبل ازیں ہوائی جہاز کے حادثے میں دہشت گردی کے امکانات کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم طیارے میں دھوئیں کی علامات کے بعد دہشت گردی کا امکان مسترد کر دیا تھا گیا تھا۔ بلیک باکس کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات نے بھی آتش زدگی ہی کو طیارے کے حادثے کا سبب بتایا گیا ہے۔طیارے کے دونوں بلیک باکس جون میں سمندر سے تلاش کرلیے گئے تھے۔ جس کے بعد تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…