اولن بتور(آئی این پی)چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہالینڈ کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تجارت کا خواہاں ہے،چینی وزیراعظم نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب مارک روٹے کے ساتھ گیارہویں ایشیا یورپ سربراہی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات میں کہا ہے کہ چین ہالینڈ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یورپی ممالک سے بہترین معیار کی مصنوعات برآمد کرے گاانہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے تعلقات کو زراعت سمیت مختلف شعبوں میں مستحکم کرسکتے ہیں،چین ہالینڈ کو یورپی یونین میں ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے،ہالینڈ کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے عملی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دیناچاہتے ہیں،چینی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ہالینڈ چین اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یگا۔(خ م)