واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے ترکی کے رہنما فتح اللہ گولین نے تردید کی ہے کہ ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے اور انھوں نے اس کوشش کی مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پانچ دہائیوں میں جو شخص خود فوجی بغاوتوں میں متاثر ہوا ہو اس کیلئے یہ بہت بے عزتی کی بات ہے کہ اس پر فوجی بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا جائے ٗمیں ان الزامات کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ حکومت صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے حاصل کرنی چاہیے نہ کہ طاقت کے ذریعے۔