نیس(این این آئی) فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ہونے والے ٹرک حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک ڈرائیور نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ٗ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ جس شخص نے فرانسیسی شہر نیس میں آتش بازی کے مظاہرے میں شریک افراد پر ٹرک چڑھایا وہ ان کا سپاہی تھا۔داعش کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پر پھیل گیا تاہم اس میں حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔یاد رہے کہ فرانسیسی حکام کی جانب سے حملہ آور کی شناخت 31 سالہ تیونس نڑاد محمد لہوئیج بوہلل کے نام سے کی گئی تھی ٗدوسری جانب اس حوالے سے بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اکیلا تھا یا اس کے ساتھ اور بھی لوگ شریک تھے۔