جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی میں بغاوت کا ڈراپ سین،ترک صدر نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /استنبول (این این آئی)رجب طیب اردگان نے بغاوت کو غداری قرار دیا اور کہا کہ صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور عوام پر گولیاں چلانے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور جمہوریت پسند عوام نے باغی فوجیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملکی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ترک صدر نے ترکی میں بغاوت کا الزام عالم فتح اللہ گولن پر عائد کیا ،ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی ٗشہری باغی فوجیوں کے ٹینکر کے سامنے لیٹ گئے اور باغی فوجیوں کو ٹینکروں سے باہر نکا ل دیا اس دور ان باغی فوجیوں کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عوام پر فائرنگ کی جاتی رہی تاہم شہری ڈٹے رہے ٗ پر تشدد واقعات میں سترہ باغیوں سمیت 194سے زائد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ٗ ترک صدر کی حامی فوج نے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ٗ پانچ جنرلز ٗ 29کرنلز کو برطرف کر کے 1500سے زائد باغی اہلکاروں کو گرفتار ٗ ترک سیکورٹی فورسز نے انقرہ میں کارروائی کے دوران آرمی چیف جنرل ہلوسی آکار کو بازیاب کرا لیا ٗدرجنوں باغی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ٗملٹری ہیلی کاپٹر کو بھی انقرہ کے ضلع گولباسی میں مار گرایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں فوج کے باغی گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اس وقت ناکام بنادی گئی جب صدر رجب طیب اردگان کی کال پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے سی این این ترکی سے فیس ٹائم کے ذریعے ویڈیو کال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بغاوت کی کوشش پر قابو پا لیں گے انہوں نے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر آئیں جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور باغی فوجیوں کے ٹینکروں کے سامنے لیٹ گئے اور باغی اہلکاروں کو ٹینکروں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ۔ٹی وی پر جاری ہونے والی تصاویر میں مرکزی شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوراہوں پر عوام کی بڑی تعداد دکھائی دی ٗجو ترک پرچم لہراتے ہوئے منتخب حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے تھے۔ دونوں شہروں میں فائرنگ بھی ہوئی ٗانقرہ پر جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں ٗدھماکے بھی سنے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کو فائر کرتے ہوئے دیکھا ٗ ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں نے انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔نشریاتی ادارے این ٹی وی کے مطابق ایک ترک ایف سولہ طیارے نے دارالحکومت انقرہ کے اوپر ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جسے فوج کا باغی دھڑا استعمال کر رہا تھا۔دریں اثناء فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران صدارتی محل میں داخل ہونے کی سعی کرنے والے 13 باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ٗ اب تک گرفتار ہونے واکے افراد کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی جن میں بیشتر فوجی شامل ہیں۔ ترک اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل ذکی اکساکلی نے نشریاتی ادارے این ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج حکومت کے خلاف بغاوت کی حمایت نہیں کرتیں۔انہوں نے کہاکہ بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اس سے پہلے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترک افواج کے ایک دھڑے نے بظاہر بغاوت کی کوشش کی۔این ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ درست ہے کہ بغاوت کی کوشش کی گئی ٗیلدرم نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم کہا کہ ترکی کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دے سکتا جس سے جمہوریت میں خلل واقع ہو۔سی این این ترک چینل پر دکھائے گئے مناظر میں دیکھا گیا کہ حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کرنے والے تقریباً 50 فوجیوں نے استنبول میں واقع بوسفورس کے پل پر ہتھیار ڈال دیئے۔ترک میڈیا کے مطابق بغاوت میں ملوث 1500 فوجیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ادھر باغی فوجیوں کے متعدد حامیوں نے بھی استنبول کے مرکزی تقسیم اسکوائر پر ہتھیار ڈالے ٗایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ بغاوت کی کوشش کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں 194افراد سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے زیادہ تر عام شہری شامل ہ58یں ۔صدارتی محل سے منسلک ایک عہدیدار کے مطابق ترک فوج نے انقرہ میں صدارتی محل کے باہر موجود ٹینکوں پر ایف 16 طیاروں سے بمباری بھی کی۔انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل ترکی کے سیٹلائٹ آپریٹر پر حملے میں ملوث ایک ملٹری ہیلی کاپٹر کو بھی انقرہ کے ضلع گولباسی میں مار گرایا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردگان باغی فوجی گروہ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے بعد وطن پہنچے۔استنبول ایئرپورٹ پر پریس کانفرس کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے بغاوت کو غداری قرار دیا اور کہا کہ صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور عوام پر گولیاں چلانے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور جمہوریت پسند عوام نے باغی فوجیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملکی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ترک صدر نے ترکی میں بغاوت کا الزام عالم فتح اللہ گولن پر عائد کیا ادھر ترکی میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد جنرل امید دندار کو قائمقام آرمی چیف مقرر کردیا گیا ٗ ترک سیکورٹی فورسز نے انقرہ میں کارروائی کے دوران جنرل ہلوسی آکار کو بازیاب کرا لیا ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرسٹ آرمی کے کمانڈر جنرل امید دندار کو قائمقام چیئرمین آف چیف آف سٹاف مقرر کردیا گیا ٗ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد انقرہ میں ایک کارروائی کے دوران جنرل ہلوسی آکار کو بازیاب کرا لیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی این این ترک ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جنرل ہلوسی آکار کو انقرہ کے شمال مغرب میں اکنسی ایئر بیس میں ایک کارروائی کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ اس سے قبل ترک فوج کے ایک باغی گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی پر جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ ترکی میں مارشل لاء اور کرفیو نافذ کردیا گیا ٗ ملک اب ایک امن کونسل کے تحت چلایا جا رہا ہے جو امنِ عامہ کو متاثر نہیں ہونے دیگی۔یاد رہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا آغاز جمعے کی شام ساڑھے سات بجے ہوا جب استنبول کے مرکزی پلوں پر ٹینک کھڑے کر دیے گئے تھے کچھ دیر بعد انقرہ کی سڑکوں پر فوجی نظر آنے لگے اور جنگی طیاروں نے بھی شہر پر پروازیں شروع کر دیں۔فوج سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے سرکاری ٹی وی پر یہ اعلان کیا کہ ملک میں مارشل لا اور کرفیو لگا دیا گیا ہے، اقتدار ان کے پاس ہے اور ایک ’امن کونسل‘ اب ملک کا نظام چلائے گی۔استنبول کے مشہور تقسیم چوک کے قریب اور انقرہ میں پارلیمان کی عمارت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں صدر اردوغان نے آئی فون کی فیس ٹائم سروس کی مدد سے ترک ٹی وی پر بیان دیا جس میں انھوں نے عوام سے بغاوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…