ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی کی حکومت گرانے میں فوج نہیں بلکہ اصل ہاتھ کس کا تھا ؟ طیب اردوان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2016 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر رجب طیب اردوان نے الزام لگایا ہے کہ ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولن کا گروپ ملوث ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فتح اللہ گولن پنسلوانیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کا گروپ حزمد کے نام سے معروف ہے جس کا مطلب اتحاد برائے مشترکہ اقدار ہے جو کاروباری افراد، مفکرین، دانشوروں پر مشتمل ہے ۔ ایک جائزے کے مطابق گروپ کو صرف دس فیصد ترک عوام کی حمایت حاصل ہے ٗترک صدر طیب اردوان اور گولن کے حامیوں میں شدید اختلافات ہیں اور گولن کے حامی رجب طیب اردوان حکومت پر فوج ، عدلیہ اور پولیس کو کرپٹ کرنے کے الزامات لگاتے ہیں ترک صدرنے الزام عائد کیا کہ ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولن کا گروپ ملوث ہے ادھر ترک حکومت کے وکیل رابرٹ ایمسٹر ڈیم نے کہا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ فتح اللہ گولن کا گروپ بغاوت میں براہ راست ملوث ہے اور یہ کہ وہ امریکی حکومت کو گولن کی تحریک کے بارے میں متنبہ کرتے رہے ہیں گولن کے منتخب حکومت کے مخالف بعض فوجی عہدیداروں سے براہ راست رابطے ہیں ٗتحریک حزمد نے بغاوت میں اس کے ہاتھ کوانتہائی غیر ذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…