انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ غداری کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ باغی طیاروں سے مختلف علاقوں پر بمباری کی گئی جس سے کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا ترکی پہلے سے مختلف ہے ، پولیس، جمہوریت پسند فوج اور عوام نے سازش ناکام بنا دی۔فوجی بغاوت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔
ملک کے اتحاد اور استحکام کے خلاف سازش کی گئی تھی ، غداروں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔طیب اردگان نے فتح اللہ گولن پر بغاوت کا الزام دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ باغی فوجی پنسلوانیا سے ہدایات لے رہے تھے، ثابت ہو گیا گولان ایک دہشت گرد گروہ کا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کنٹرول میں ہے اور یہ واضح ہو گیا کہ عوام نے کس کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا فوج میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا۔ غداروں کو اپنی حرکت کی کڑی قیمت چکانا ہو گی۔ ترک صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک گھروں کو نہ جائیں۔
بغاوت کرنے والوں کے ساتھ کیا کریں گے ؟طیب ا ردگان نے دبنگ اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں