انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدر منظر عام پر آگئے، اپیل کے بعد ترکی میں ناقابل یقین ردعمل، تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان عوام اوردنیاسے بڑی اپیل کردی، ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد عوام جان کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر نکل آئے ،ہزاروں کی تعداد میں عوام Tassimo Square پر جمع ہوگئے ہیں او رحکومت کے حق میں نعرے لگارہے ہیں ،اس سے قبل ترک صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ دنیا اس موقع پر ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہوجائے، صدارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ترکی میں ایک فوجی گروپ نے بغاوت کی ہے،انقرہ میں صدارتی محفل کو حصار میں لے لیاگیا ہے ۔دوسری جانب ترک وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی بغاوت کو ناکام بنادیںگے ۔ترکی کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خون خرابے کے باوجود تمام تر انتظامات کئے جائیںگے اور فوجی بغاوت کو سختی کے ساتھ کچلاجائے گا۔ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد انقرہ پہنچ رہے ہیں ۔ترک صدر کی جاری کی گئی ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ وہ آزاد ہیں اور کھل کر عوام سے فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔