انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدر کا اہم اعلان،عوام اوردنیاسے بڑا مطالبہ کردیا،عالمی برادری ترک عوام سے اظہار یکجہتی کرے،بغاوت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئیں اور فوجی بغاوت کو ناکام بنادیں، ترک صدر طیب اردوان کی عوام سے اپیل، ترک صدر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دنیا اس موقع پر ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہوجائے، صدارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ترکی میں ایک فوجی گروپ نے بغاوت کی ہے،انقرہ میں صدارتی محفل کو حصار میں لے لیاگیا ہے ۔دوسری جانب ترک وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی بغاوت کو ناکام بنادیںگے ۔ترکی کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خون خرابے کے باوجود تمام تر انتظامات کئے جائیںگے اور فوجی بغاوت کو سختی کے ساتھ کچلاجائے گا۔