جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

نئی حکومت،پاکستانی نژادبس ڈرائیور کا بیٹا برطانیہ میں اہم ترین عدے پر تعینات

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )برطانیہ کی نئی کابینہ میں پاکستانی نڑاد رکن پارلیمان ساجد جاوید کو کمیوٹیز اور مقامی حکومت کے لیے وزیر مملکت مقرر کر دیا گیا وزیر اعظم تھریسا مے نے اپنی کابینہ کی اہم وزارتوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نڑاد رکن پارلیمان اور وزیر برائے کاروباری امور ساجد جاوید کو کابینہ میں نیا کردار دیا ہے۔برطانیہ کی نئی کابینہ میں ساجد جاوید کو کمیوٹیز اور مقامی حکومت کے لیے ریاست کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔سابق وزیر برائے کاروباری امور ساجد جاوید کو تھریسا مے کابینہ میں کم ہائی پروفائل کردار دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری برطانیہ کی کمیونٹیز اور مقامی حکومت کے محکمہ کے لیے سربراہ کے طور پر کی گئی ہے۔نئی کابینہ میں ٹوری کے دو وزرا ساجد جاوید اور گریگ کلارک کے درمیان وزارتوں کی ادلا بدلی ظاہر ہوئی ہے۔ ساجد جاوید کو کریگ کلارک کی جگہ نیا وزیر برائے مقامی حکومت اور کمیونٹیز بنایا گیا ہے؛ جبکہ گریگ کلارک کو وزیر برائے کاروبار، توانائی اور صنعتی حکمت عملی مقرر کیا گیا ہے جو ساجد جاوید کی وزارت تھی۔بطور وزیر ساجد جاوید برطانیہ کی مقامی حکومت کے لیے محکمہ کی مجموعی اسٹریٹجک سمت کیذمہ دار ہوں گے اس کے علاوہ وہ کمیونٹیز کے وزیر کی حیثیت سے کونسل کے اخراجات سے لے کر ہر چیز کے لیے منصوبہ بندی اور قوانین بنانے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ساجد جاوید کو ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں کنزرویٹیو کے پہلے مسلمان وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں انھیں وزیر ثقافت کا قلمدان دیا گیا تھا، جبکہ پچھلے سال مئی میں انھیں ترقی دے کر وزیر برائے کاروباری امور بنا دیا گیا تھا۔ساجد جاوید یورپی یونین کے مخالف رہیہیں۔ لیکن حالیہ یورپی ریفرینڈم میں انھوں نے ڈیوڈ کیمرون کی حمایت کرتے ہوئے ریمین مہم کا ساتھ دیا تھا۔ورک اینڈ پینشن کے سیکریٹری اسٹیفن کریب جو ٹوری قیادت کے لیے امیدواروں میں سے تھے انھوں نے ساجد جاوید کو مستقبل کے چانسلر کا نام دیا تھا۔ تاہم، اسٹیفن کریب نے آج تھریسا مے کی کابینہ میں اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔پاکستانی نڑاد یاست دان ساجد جاوید بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں وہ سیاست میں آنے سے قبل انوسٹر بینکر تھے۔ساجد جاوید 2010 میں کنزرویٹیو کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئے، انھیں دو سال بعد وزارت خزانہ کا سیکریٹری بنا دیا گیا جبکہ سیاسی حلقوں میں انھیں کنزرویٹیو پارٹی کے مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ساجد جاوید کو 2014میں ایشیا سے تعلق رکھنے والا برطانیہ کا سب سے بااثر شہری قرار دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…