بیجنگ(آئی این پی)ورلڈ ریکارڈ رفتار کے ساتھ مخالف سمتوں میں چلنے والی دو چینی ٹرینیں جمعہ کو متوازن پٹری پر ایک دوسرے کے قریب سے گزریں ، یہ ایک تازہ ترین کارنامہ ہے جو چین نے تیز رفتار ریل میں انجام دیا ہے ۔قبل ازدوپہر11:20کے قریب دو ٹرینیں ’’گولڈن فوئنکس اور ڈولفن بلیو جو 420 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھیں وسطی صوبہ ہنان میں ژین ژو یو اور مشرقی صوبہ جیانگ سو میں شوزو کے درمیان لائنوں کو پار کیا۔ اس تجربے نے اس رفتار سے چلنے والی ٹرینوں کے لئے دنیا کی پہلی کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ چینی ریلوے کارپوریشن کے ٹیکنالوجیکل منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ژو لی نے یہ بات شنہوا کو بتائی ہے ۔ ژو نے کہا کہ یہ کامیابی جو ملکی ساختہ ٹرینوں کے لئے حاصل کی گئی ہے اس امر کی مظہر ہے کہ چین نے انتہائی تیز رفتار ٹرینوں کی اہم ٹیکنالوجی پر پوری طرح قابو پا لیا ہے ۔