ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

روس نے ایٹم بم چلانے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا ،جان کر امریکہ سمیت مغربی دنیا کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 14  جولائی  2016 |

ماسکو(آن لائن) دنیا بھر کے ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری ہے اور ہر ملک دوسرے سے بڑھ کر جدید ہتھیار بنانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اب روس نے ایٹم بم چلانے کا ایسا خطرناک طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ جان کر امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ روسی ہائپرسونک سٹیلتھ نیوکلیئر بمبار طیارے کا نیا ماڈل ہے جو خلاء سے ایٹم بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بمبار طیارے کو PAK۔Daکا نام دیا گیا ہے جو 2020ء تک اڑان بھرنی شروع کر دے گا۔ اس کی رفتار اس قدر زیادہ ہے کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محض 2گھنٹے میں پہنچ سکتا ہے۔اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 25گنا زیادہ ہے۔تیسری عالمی جنگ کا خطرہ سنگین ہو گیا، مغربی ممالک کو جواب دینے کیلئے روسی صدر نے خطرناک ترین ہتھیار جگہ جگہ سرحد پر لگا دیا، ایٹمی میزائل بھی تیار!رپورٹ کے مطابق روسی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ’’اس طیارے کا انجن پہلے ہی ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش کامیاب رہی ہے۔ طیارے کی مکمل تیاری میں مزید 6سال لگیں گے اور پھر یہ روسی فوجی بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔‘‘ توقع کی جا رہی ہے کہ اس طیارے کا آزمائش شدہ انجن انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنالوجی فورم ’’آرمی 2016‘‘میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ یہ نمائش 6سے11ستمبر تک ماسکو میں ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…