جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چین کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار‘ سمندر پر قبضہ نیا رُخ اختیار کر گیا‘ پاکستان چین کیلئے میدان میں کود پڑا

datetime 14  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ساؤتھ چائنہ سمندر پر عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔پاکستان چین کی حمایت میں میدان میں کود پڑا۔ تفصیل کے مطابق جنوبی چینی سمندر(ساؤتھ چائنا سی) پر دعوے اور قبضے کی جنگ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جس عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اس سمندر پر چین کا قبضہ کبھی نہیں رہا اور چین کا اس پر کوئی حق نہیں۔ چین نے عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا تو پاکستان چین کی حمایت میں کود پڑا، پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر چین کا بھرپور انداز میں ساتھ دے گا۔ دوسری طرف تائیوان نے ساؤتھ چائنا سی کی نگرانی کے لیے اپنا بحری جہاز روانہ کردیا۔ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت کی جانب سے ساؤتھ چائنا سی پر چین کے قبضے کے خلاف فیصلہ آنے کے فوری بعد تائیوان نے بھی اس قضیے میں اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لیے سمندر کی نگرانی شروع کردی ہے۔
تائیوان نے لا فائیٹ کلاس فریگیٹ ساؤتھ چائنا سی کے پانیوں میں روانہ کیا ہے جب کہ بین الاقوامی ٹریبیونل کے فیصلے کے ایک روز بعد تائیوان نے یہ قدم اٹھایا جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔تائیوان کے صدر کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ اس مشن کے ذریعے تائیوانی عوام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیگ کی عدالت کی جانب سے دیا جانے والا فیصلہ تائیوان کی جانب سے ساؤتھ چائنا سی کے حق کو ’ شدید دھچکا‘ پہنچانے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے وضع کردہ سمندری قوانین کے مطابق پانیوں اور سمندر پر وہی ملک دعویٰ کرسکتا ہے جس کی زمین اس پانی سے ملتی ہو۔ تائیوان نے بھی اسی بنیاد پر ساؤتھ سی پر اپنا دعویٰ کیا ہیاور حالیہ برسوں میں ایتو ابا کے جزائر پر صحافیوں اور اسکالرز کو دورہ کرایا گیا ہے جب کہ چین اس سمندر پر کئی تاریخی حوالوں سے ملکیت کا دعوے دار ہے۔ اس کے علاوہ اس اہم سمندری گزرگاہ پر ملائیشیا، چین، برونائی، فلپائن ، ویتنام اور انڈونیشیا پر اپنا حقِ ملکیت جتاتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…