ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کرین گرنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مقدمے کی سماعت جلد شروع ہو جائے گی، ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق اس مقدمے کی تحقیقات میں آٹھ ماہ لگے اب اس کیس کو مکہ میں کریمنل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ملزمان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔عرب میڈیاکے مطابق مقدمہ جلد شروع ہوگا تاہم اس نے کوئی الزامات کی نوعیت اور ملزمان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایاسعودی گزٹ کے مطابق ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس بات کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن کا بھی کوئی عہدیدار مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 100سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ٗواقعہ کے بعد بن لادن کمپنی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے بعد اس کمپنی پر کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس سے کمپنی کو بہت نقصان ہوا۔
سعودی عرب میں کرین گرنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف



















































