جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہوش اُڑ گئے،مظاہرین نے پولیس کے ساتھ کیا، کیا؟بھارتی میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری مظاہرین کی جانب سے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے 70 کے قریب ہتھیار چھینے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ جمعے 8 جولائی کو بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد کشمیر میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 30 سے زائد نہتے کشمیری شہیداور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ مشتعل ہجوم نے 2 روز قبل کلگام کے علاقے دمھال ہانجی پورا میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور 70 نیم خودکار اور خودکار ہتھیار چھین لیے۔رپورٹ کے مطابق فورسز سے اسلحہ چھیننے کی 2 الگ الگ کوششیں کی گئیں۔ترال میں ایک گروپ نے پولیس پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود 4 کانسٹیبلز سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، اگرچہ پولیس اہلکاروں نے اپنی رائفلیں بچالیں تاہم مظاہرین میگزین لے جانے میں کامیاب ہوگئے ٗبعدازاں شام کو کرل پورا میں بھی ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیاتاہم وہاں موجود اہلکار مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار پر اْس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک سویلین کے ساتھ ایک ہسپتال میں موجود تھا ٗسی آر پی ایف کے ایک عہدیدار کے مطابق مذکورہ اہلکار نے مظاہرین سے مقابلہ کیا اور ‘باوجود اس کے کہ اسے لاٹھیوں اور پتھروں سے مارا گیا، اس نے اپنی رائفل نہیں لے جانے دی۔اس سے قبل 9 جولائی کو بھی برہان وانی کی شہادت کے بعد مظاہرین نے برج بیہارا میں ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کیا اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔جموں و کشمیر کے ایک عہدیدار کے مطابق ضلع اننت ناگ، شوپیاں، کلگام اور پلواما اور جنوبی کشمیر، بارا مولا، سوپور، کپواڑہ اور باندی پورا ٹاون کے علاقوں کے نوجوان پولیس اور پیرا ملٹری فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…