بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر ہیگ کی ثالثی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد چینی حکومت نے اس تنازعے کے بارے میں ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں اس تنازعہ سے پیش منظر اور پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔چین کا موقف ہے کہ گذشتہ دو ہزار سال سے چینی باشندے جنوبی بحیرہ چین کے جزائر میں رہ رہے ہیں اور چین ہمیشہ سے ان علاقوں اور جزائر پر اپنی خود مختاری رکھتاہے ،فلپائن یکطرفہ طورپر اس تنازعے کو عالمی ثالثی عدالت میں لے کر گیا تھا جس کا اسے کوئی حق حاصل نہیں تھا اور نہ ہی ثالثی عدالت اس کی سماعت کا اختیار رکھتی تھی ، چینی حکومت کا جاری کردہ وائٹ پیپر بیس ہزار چینی کریکٹرز پر مشتمل ہے ۔