اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے معروف عالم دین الشیخ احمد الحواشی کا حیران کن بیان۔ عالم اسلام میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔تفصیل کے مطابق معروف سعودی عالم دینالشیخ احمد الحواشی نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت جبرائیل ؑ آسمان سے آئے اور مجھ سے مصافحہ کیا ہے۔ سعودی عالم دین احمد الحواشی نے کے بیان سے عالم اسلام میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت جبرائیل ؑ سے مصافحے کے علاوہ لیلۃ القدر کے حوالے سے سعودی عالم دین کا دعویٰ ہے کہ وہ 29رمضان کو ہوتی ہے جس پر ملک کے مذہبی اور سماجی حلقوں میں نہ صرف ایک بحث چھڑ گئی ہے بلکہ کئی حلقوں میں ان پر شدید تنقید بھی جاری ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الشیخ الحواشی کے بیان کی بجائے ’لیلۃالقدر‘ کے بارے میں کتاب وسنت سے ماخوذ متفق علیہ موقف ہی کو حتمی سمجھا جائے گا۔لیلۃ القدر ماہ صیام کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں گردش کرتی ہے۔لیلۃ القدر کسی ایک شب کے ساتھ مختص نہیں ہے۔