نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری امریکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں کے خلاف اتوار کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھارتی مشن کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ کشمیری رہنما سید غلام نبی فائی نے احتجاجی مظاہرہ کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی سے اب تک 32 معصوم شہریوں کا قتل بھارتی فورسز کا ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے تمام کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔