نیو یا رک(آ ئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امر یکی محکمہ خا رجہ کے تر جمان جان کربی نے منگل کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ وادی میں فریقین سے مذاکرات کرنے چاہیے، امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد اور انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فریقین سے مذاکرات کرکے انسانی جانوں کا ضیاع بند کرائے۔ایک سوال پر جان کربی نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن کے تنازع پر وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی نقشہ نہیں بنائیں گے۔ یہ مسئلہ کابل اور اسلام آباد کو حل کرناہے لیکن وہ ایک بات جانتے ہیں کہ دنوں ممالک کی سرحدوں پر دہشتگردوں کی پناہ گاہیں مو جو د ہیں، دو نوں مما لک کو ملکر ان کا خا تمہ کر نا ہو گا۔