جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی بحیر ہ چین پر چین کا دعویٰ ، بین الاقوامی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا ،بڑے تنازعے کا آغاز

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیگ(این این آئی)بین الاقوامی خصوصی عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوؤں کے خلاف اور فلپائن کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں موجود پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن نے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کے چین نے تاریخی اعتبار سے خصوصی طور پر سمندر اور وسائل پر کنٹرول رکھا ہو ٗ فیصلے کے بارے چین نے کہاکہ یہ فیصلہ بے بنیاد ہے‘ اور یہ کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتااس سے قبل چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے قدرتی وسائل سے مالامال جنوبی بحیر ہ چین سے متعلق بین الاقوامی خصوصی عدالت کے فیصلے کے اعلان سے پہلے ہی اسے رد کر دیا تھا۔چینی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی بے معنی اور کالعدم ہوگانیدرلینڈز کے شہر ہیگ کی عدالت میں یہ مقدمہ فلپائن نے دائر کیا تھا جس کا کہنا ہے کہ خطے میں چینی سرگرمی بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہیں۔حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے زیر کنٹرول دی پیپلز ڈیلی کا کہنا تھا کہ فیصلہ کی اہمیت سوائے ردی کے کاغذ کے اور کچھ نہیں۔یہ فیصلہ واجب العمل ہوگا تاہم عدالت کے پاس اسے نافذ کرنے کی طاقت نہیں تاہم نگرانی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے فلپائن کو فائدہ ہو سکتا ہے اور اس کو تسلیم نہ کرنے سے چین کی ساکھ خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ چین کے خلاف آیا تو ہو سکتا ہے کہ چین جارحانہ ردعمل ظاہر کرے اس قسم کے جارحانہ ردعمل کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے میں امریکہ نے طیارہ بردار جہاز اور جنگی طیارے بھیجے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…