ننکانہ صاحب (مانیٹر نگ ڈیسک )بھارتی فوج نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے درجنوں کشمیر ی نوجوان کو شہید کر دیا جارحیت کا فور ی نوٹس لے کشمیریوں کا خون رنگ لائے گایہ باتیں UKمسلم سکھ فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ بھارت سرکار جتنا چاہے کشمیریوں پر ظلم کر لے مگر پھر بھی کشمیر بنے گا پاکستان بھارت کشمیریوں کی آزادی کو ظلم کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا۔من موہن سنگھ خالصہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی دراندازی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ بھارت میں انصاف اور امن پسند سکھوں کو چاہئے کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی در اندازی کیخلاف آواز بلند کریں۔ بھارت کو نہتے کشمیریوں کیخلاف ظلم و بربریت کی مزید داستانیں رقم نہیں کرنے دیں گے۔