جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنگ کو طول دینے والا تصفیہ قبول نہیں‘ یمنی وزیراعظم

datetime 12  جولائی  2016 |

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی وزیراعظم احمد عبید بن دغر نے عدن ، لحج ، ابین اور ضالع صوبوں کی سیکورٹی کمیٹیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی تصفیے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے، جس سے جنگ کو طول حاصل ہو اور ملکی تقسیم کے حالات پیدا ہوں۔بن دغر نے باور کرایا کہ امن کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے قومی چاہت کے ساتھ ساتھ خلیجی منصوبے پر عمل درامد اور سلامتی کونسل کی قرارداد کا احترام۔بن دغر نے مزید کہا کہ یمن میں اسلحے کی اسمگلنگ کا جاری رہنا یقیناً ملک میں جنگ کو طول دے گا۔انہوں نے کہا کہ یمن کے دشمن امت مسلمہ کے دشمن ہیں جو ابھی تک خطے اور اس کے امن و امان کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ بن دغر نے باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔یمنی وزیراعظم نے عدن شہر کے بیچ دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور القاعدہ تنظیم کے زیرقبضہ الصولبان عسکری کیمپ کا کنٹرول واپس لینے پر ، سیکورٹی کمیٹیوں کو مبارک باد پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…